پنجاب بھرمیں اقلیتی آبادیوں کی سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کی اقلیتی آبادیوں کی سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔محکمہ داخلہ کی طرف سے کرائے گئے تازہ سکیورٹی آڈٹ میں صوبے کے 1355گرجا گھروں کی سکیورٹی کو اطمینان بخش قرارنہیں دیا گیا۔نئی سکیورٹی آڈٹ رپورٹ میں لاہور کے 153، شیخوپورہ کے 129، گوجرانوالہ کے140، راولپنڈی کے 150، فیصل آباد کے 99، سرگودھا کے 118، ساہیوال کے 99، ملتان کے 100، ڈی جی خان کے 230اور بہاولپور کے 137گرجا گھروں کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔محکمہ نے مقامی پولیس کو گرجا گھروں اور مسیحی بستیوں کے اردگرد موثر حفاظتی اقدامات کرتے اور گشت بڑھانے کا حکم دیا ہے۔