سری لنکا: ایسٹر دھماکوں کے بعد گرجا گھر مسلسل دوسرے ہفتہ بھی بند

سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر دہشت گردی کے واقعات کے بعد گرجا گھر مسلسل دوسرے ہفتہ بھی بند رہے۔ حکومت کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کے باوجود مسیحی افراد کو گرجا گھروں کی طرف نہ جانے کی تاکید کی گئی ہے۔ سری لنکا میں کارڈینیل میلکوم رانجتھ نے گرجا گھر میں معمول کی سروس کی بجائے ٹیلی وژن پر خطاب کے ذریعہ مسیحی مذہبی بیان دیا جبکہ مسلمانوں کو بھی مساجد میں جمعہ کی نماز سے روکا گیا تھا۔ حکام نے مزید حملوں کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔