سری لنکا کے گرجا گھروں میں مذہبی سرگرمیاں بحال

سری لنکا میں گرجا گھروں میں عبادات کا سلسلہ ایک ہفتے کے تعطل کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ان گرجا گھروں میں وہ بھی شامل ہیں جن میں تاریخ کی بدترین دہشت گردی کے واقعات رونماہوئے تھے۔ مومنین کی ایک بڑی تعداد سوگواراورافسردہ ماحول میں گرجا گھروں میں پہنچی۔اس موقعہ پر شہیدوں کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔کئی لوگوں کو اپنے پیاروں کی یاد میں اشکبار دیکھا گیا۔ لوگوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ہمیں ایسی کارروائیوں سے عبادات کی ادائیگی سے باز نہیں رکھا جاسکتا۔ان عبادات کے آغاز سے قبل پولیس نے عبادت گاہوں کی تلاشی لی اوران کے اردگرد سخت سیکورٹی حصار قائم کیا۔ادھرحکام کے مطابق ابھی بھی ایسی اطلاعات موجود ہیں کہ دہشت گرد مزید حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ جس کے بعد پولیس اورسکیورٹی حکام نے پیرکو تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے سے قبل مختلف اسکولوں کی سکیورٹی کلئیرنس دے دی گئی ہے۔