پوپ فرانسِس بلغاریہ کے دورے پر پہنچ گئے

پوپ فرانسِس اتوار کوبلقان ریاستوں کے اپنے دورے کے موقع پر بلغاریہ پہنچ گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاپائے روم بلغاریہ پہنچ چکے ہیں جہاں وہ گرجا گھروں میں پاسبانوں سے ملاقاتیں کریں گے۔اس موقع پر وہ بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ کے قریب واقع مہاجرین کی پناہ گاہوں کا بھی دورہ کریں گے۔

پوپ فرانسس بلغاریہ کے بعد شمالی مقدونیہ کا رخ کریں گے جہاں ان کی مقامی کلیسیاء سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ شمالی مقدونیہ کے دارالحکومت اسکوپیے میں بیسویں صدی کی ایک مقبول ترین شخصیت مدر ٹریسا کی یاد میں منعقد کی گئی ایک خصوصی تقریب میں بھی پوپ کی شرکت متوقع ہے۔