اقوام متحدہ میں ویٹی کن کے مستقل مندوب کی معاونت سے شہدائے سری لنکا کی یاد میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس کے شرکاء کی جانب سے سری لنکا میں ایسٹر کے روز ہونے والے ہولناک سانحے کے متاثرین سے اظہار افسوس و یکجہتی کیا گیا۔اس موقعہ پر اقوام متحدہ میں ویٹی کن کے مستقل مندوب آرچ بشپ برنادیتو آوزانے دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے اس کے خاتمے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سانحہ سری لنکا کی محض مذمت ہی کافی نہیں ہے بلکہ اس کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات کئے جانے چاہئیں۔انہوں نے شہداءاور ان کے خاندانوں کے لئے دعا بھی مانگی۔آرچ بشپ بربادیتو نے اس موقعہ پاپائے اعظم کی جانب سے متاثرین کے نام پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاپائے اعظم روحانی طور پر متاثرین کے ہمراہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ سری لنکا میں ہوا وہ مسیحیوں سے نفرت کا سبق سکھائے جانے کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں 2 اپریل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں کسی بھی عبادت گاہ پر کسی قسم کے دہشت گردی کے حملے کو قابل مذمت عمل قراردیا گیا تھا۔
ہمیں فالو کریں

تازہ ترین
- پوپ فرانسس سے اسرائیلی اور فسطینی خاندانوں کی ملاقاتیں
- راولپنڈی: امریکی وفد کا سینٹرل جیل اڈیالہ کا ہنگامی دورہ
- بھارتی ریاست منی پور کے مسیحی قبائل کا خودمختار حکومت قائم کرنے کا اعلان
- پوپ فرانسس کی ایک بار پھر اسرائیل اور فلسطین جنگ ختم کرنے کی اپیل
- میانوالی ائیر بیس حملے میں شہید ہونیوالے مسیحی افسر انیل یوسف کی تدفین
ٹیگز
آرزو راجا کیس آسیہ بی بی اغوا ایسٹر برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن بھارت توہین توہین مذہب توہینِ رسالت خانیوال دہشتگردی روتھ فاؤ سانحہ یوحناآباد سندھ مردم شماری مندر ویسٹ انڈیز پوپ فرانسس پیر نور الحق قادری چرچ آف پاکستان چوہدری سرور ڈیرن سیمی کامران مائیکل کرپشن کرک کرکٹ گوجرانوالہ ہندو یوحنا آباد یوحنا آباد