مسیحی قیدیوں کیلئے مذہبی تعلیم حاصل کرنے کے عوض سزائوں میں کمی کا فیصلہ

مسیحی قیدیوں کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، پنجاب میں پہلی مرتبہ مسیحی قیدیوں کو مذہبی تعلیم حاصل کرنے کے عوض سزائوں میں کمی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پنجاب حکومت کا محکمہ جیل خانہ جات کو مسیحی قیدیوں کی تفصیلات جمع کرنے کا حکم۔

تفصیلات کے مطابق جیلوں میں قید مسلم قیدیوں کو مذہبی تعلیم حاصل کرنے کے عوض خصوصی معافی دی جاتی ہے۔ یورپین یونین کی جانب سے بھی پاکستان کی جیلوں میں میں قید مسیحی قیدیوں کو مذہبی تعلیم کے عوض معافی دینے کا مطالبہ کیا جا تا رہا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب ذرائع کے مطابق مسیحی قیدیوں کو معافی دینے کے لئے پنجاب پریژن رولز میں تبدیلی کی جائے گی۔ مسیحی قیدیوں کو مذہبی تعلیم کے عوض معافی دینے کے لئے آئین کے آرٹیکل 215میں ترمیم کی جائے گی،ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ مسیحی قیدی اپنی مذہبی کتابیں مکمل پڑھ کر سزا میں معافی حاصل کر سکیں گے۔ پنجاب کی جیلوں میں ایک ہزار کے قریب مسیحی قیدی قید ہیں۔

One response

  1. Hanook Anthony Avatar
    Hanook Anthony