چینی گینگ فیصل آباد میں 18 مسیحی لڑکیوں کی شادیاں کروا چکا ہے

پاکستانی لڑکیوں سے چینی لڑکوں کی شادیوں اور ان کی اسمگلنگ کے حوالے سے اسپیشل برانچ کی رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گروہ کا چینی سرغنہ فیصل آباد میں رہتا تھا اور 18 لڑکیوں کی شادیاں کروا چکا ہے۔رپورٹ کے مطابق چینی گروہ کا سرغنہ شین شیان ہی فیصل آباد کے ایڈن گارڈن میں اپنے بہنوئی کے ساتھ رہتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان نے چین میں میرج بیورو کھولا ہوا ہے جہاں ویڈیو کالز پر پاکستانی مسیحی خاندانوں سے رابطے کیے جاتے ہیں۔چینی گروہ فیصل آباد کی 18 مسیحی لڑکیوں کی شادی کرواچکا ہے۔ چین میں پاکستانی لڑکیوں سےغیراخلاقی کام کروائے جاتے ہیں جبکہ اسمگل ہونے والی لڑکیوں کے اعضا فروخت کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔