پاپائے اعظم فرانسس نے برکینا فاسو میں کاتھولک چرچ پر حملے اور فادر سمیت مومین کے جاں بحق ہونے پراظہار افسوس کیا ہے۔ویٹی کن کے قائم مقام ڈائریکٹر برائے پریس آفس السنڈرو گسوتی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاپائے اعظم کو دبولو میں ہونے والے چرچ حملے کے بارے میں سن کرافسوس و دکھ ہوا ہے۔انہوں نے اس حملے میں شہید ہونے والوں،انکے خاندانوں اور پورے برکینا فاسو کے باسیوں کے لئے دعا کی ہے۔ادھر حملے سے متعلق ویٹی کن کو موصول ہونے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں کا اصل نشانہ چرچ کے فادرسمعین یمپا تھے جن کو نشانہ بنا کر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔اس کے علاوہ حملہ آوروں نے راستے میں آنے والے 5 دیگر افراد کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنایا۔دریں اثناءمقتول کاہن اور 5 دیگر افراد کی مسیحی جنازہ کی رسومات ادا کردی گئیں۔اس موقعہ پرفادر سمعین یمپا کو شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا کہ انہوں نے اپنے پیرش کے لوگوں کے درمیاں خدمت کرتے ہوئے موت کو گلے لگایا۔
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین
- قبائلی ضلع کی پہلی مسیحی خاتون پولیس انچارج
- تشدد، انتہاپسندی اور اندھی جنونیت کیلئے مذہب کا استعمال بند کیا جائے: پوپ فرانسس
- جڑانوالہ: 10مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری: آئی جی پنجاب
- ساہیوال: توہین مذہب کے الزام میں مسیحی نوجوان گرفتار
- جڑانوالہ میں متاثرہ مسیحی خاندانوں کو فی کس 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان
ٹیگز
آرزو راجا کیس آسیہ بی بی اغوا ایسٹر برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن بھارت توہین توہین مذہب توہینِ رسالت خانیوال دہشتگردی روتھ فاؤ سانحہ یوحناآباد سندھ مردم شماری مندر ویسٹ انڈیز پوپ فرانسس پیر نور الحق قادری چرچ آف پاکستان چوہدری سرور ڈیرن سیمی کامران مائیکل کرپشن کرک کرکٹ گوجرانوالہ ہندو یوحنا آباد یوحنا آباد