ملائیشیا میں دہشت گردی کی سازش ناکام، 4 دہشتگرد گرفتار

ملائیشیا کی پولیس نے شدت پسند گروپ ‘داعش’ سے تعلق کیشبے میں چار افرادکو حراست میں لینے کے بعد ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد کرکے ملک کو تباہی سے بچالیا۔ملائیشیا کی پولیس کاکہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ دہشت گرد ملائیشیا میں مذہبی مقامات پرحملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے تاہم ان کی سازش ناکام بنا دی گئی۔

گرفتار داعشی دہشت گردوں کا سربراہ ملائیشیا سے تعلق رکھتا ہے جبکہ شدت پسند برما اور ایک انڈونیشیا کا شہری کابتایا جاتا ہے۔ ان کی گرفتاری گذشتہ ہفتے دارالحکومت کولالمپور اور ترنگانو صوبے سے عمل میں لائی گئی۔ملائیشیا کیپولیس چیف عبدالحمید بدور نے بتایا کہ گرفتار عسکریت پسندوں نے اپنا تعلق داعش’ کیساتھ ہونے کا دعوی کیاہے۔انہوں نے کہاکہ گرفتار شدت پسند ملک میں اہم شخصیات پر قاتلانہ حملوں، ہندو، مسیحی اور بدھ مذاہب کے پیروکاروں کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

پولیس نے تلاشی کیدوران دہشت گردوں کے قبضے سے 6 دستی بم، ایک پستول اور اس کی گولیاں قبضے میں لینے کے ساتھ دیگر گولہ بارود بھی ضبط کیا ہے۔پولیس کاکہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد گذشتہ برس کولالمپور کے باہر ایک ہندو مندرمیں توڑپھوڑ کی کوشش کے دوران ہلاک ہونے شدت پسند اطفا مسلم کے قتل کا بدلہ لینیکی منصوبہ بندی کررہیتھے۔