چینی باشندوں سے شادی کرنے والی مسلمان اور مسیحی لڑکیوں نے تحفظ کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔صائمہ تبسم اور شبانہ عاشق نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں وزارت خارجہ، چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈائریکٹر ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ صائمہ تبسم نے لی یانگ چینگ سے 25 جنوری کو نکاح کیا جبکہ شبانہ عاشق نے زو شو فینگ سے کرسچن قوانین کے تحت 18 جنوری کو شادی کی،ایف آئی اے نی7 مئی کو چین جانے والے جہاز سے چینی شوہروں کے ہمراہ آف لوڈ کر دیا، ایف آئی اے حکام نے کئی گھنٹے ائیر پورٹ پر غیر قانونی حراست میں رکھا اور چینی شوہروں کے ساتھ جانے سے روکا، چینی شوہروں کو زبردستی بیویوں کے بغیر چین بھجوا دیا گیا،ایف آئی اے حکام نے پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات قبضہ میں لے رکھی ہیں۔
معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ایف آئی اے کو درخواست گزاروں اور انکے چینی شوہروں کو غیر قانونی ہراساں کرنے سے روکا جائے، ایف آئی اے کو درخواست گزاروں کے پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔