فرانسس آباد چرچ میں مسیحیوں کی جانب سےافطارکا اہتمام

فرانسس آباد چرچ میں مسیحیوں کی جانب سے مسلمان بھائیوں کیلئے افطارکااہتمام کیاگیا۔کرائسٹ چرچ میں افطار کے موقعہ پرمسلم بھائیوں کے ساتھ مسیحی اور سکھ کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔ مختلف انواع و اقسام کے لذیذ کھانوں سے سجےدسترخوان پر خواتین اور بچے بھی موجود تھے۔مسیحی رہنماءابتدائی رسولی کلیسیاء کے پاسٹرمرقس شریف نے کہا کہ مسلم بھائیوں کا افطارکروانے کا مقصد دنیا کو روشن خیال متحد پاکستان کا پیغام دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تقریب بین المذاہب ہم آہنگی اوررواداری کا عمدہ نمونہ ہے۔قاری محمد محمود کا کہنا تھا کہ مسیحی برادی نے افطار کروا کرمسلم برادری کے دل جیت لئے ہیں۔یہ بھائی چارے کی بہترین مثال ہے۔ہم سب کو مل جل کررہنا چاہیے جس سے ایک پرامن معاشرہ تشکیل پاسکتا ہے۔