ایس ایس پی آپریشنزلاہوراسماعیل الرحمٰن کھاڑک نے یوحنا آباد کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ڈیوٹی پرتعینات پولیس عملہ اوررضا کاروں کو انتہائی الرٹ رہنے اور لوگوں کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی گرجا گھروں میں داخل ہونے کی اجازت دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے عملہ کو انتہائی ذمہ داری سے چاق وچوبند رہنے کا کہا۔ایس ایس پی اسماعیل کھاڑک نے دورہ کے موقع پرگذشتہ دنوں ڈولفن اسکواڈ اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والی خاتون نسرین کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں تحقیقات جاری ہیں اورجلد ذمہ داروں کا پتہ چل جائے گا۔ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ فرانزک رپورٹ آنے پر پتہ چلے گا کہ متوفیہ پولیس اہلکاروں کی گولی کا نشانہ بنی یا جرائم پیشہ افراد کی۔انہوں نے متاثرہ خاندان کو انصاف کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اگر اس واقعہ میں پولیس والے ملوث پائے گئے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین
- قبائلی ضلع کی پہلی مسیحی خاتون پولیس انچارج
- تشدد، انتہاپسندی اور اندھی جنونیت کیلئے مذہب کا استعمال بند کیا جائے: پوپ فرانسس
- جڑانوالہ: 10مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری: آئی جی پنجاب
- ساہیوال: توہین مذہب کے الزام میں مسیحی نوجوان گرفتار
- جڑانوالہ میں متاثرہ مسیحی خاندانوں کو فی کس 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان
ٹیگز
آرزو راجا کیس آسیہ بی بی اغوا ایسٹر برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن بھارت توہین توہین مذہب توہینِ رسالت خانیوال دہشتگردی روتھ فاؤ سانحہ یوحناآباد سندھ مردم شماری مندر ویسٹ انڈیز پوپ فرانسس پیر نور الحق قادری چرچ آف پاکستان چوہدری سرور ڈیرن سیمی کامران مائیکل کرپشن کرک کرکٹ گوجرانوالہ ہندو یوحنا آباد یوحنا آباد