مستحق افراد کیلئے مسیحی برادری کے تعاون سے افطار دسترخوان

پشاور کے مختلف علاقوں میں مخیر حضرات کے تعاون سے غرباء اور مساکین کیلئے افطاری دسترخوان لگائے جارہے ہیں اور ضلعی انتظامیہ پشاور ان کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے۔ گزشتہ روزضلعی انتظامیہ پشاور نے مسیحی برادری کے تعاون سے اندرون کوہاٹی چوک میں مستحق افراد کیلئے لگائے گئے افطار دسترخوان میں ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے غرباء و مساکین کے ہمراہ ایک ہی دسترخوان پرروزہ افطار کیا۔

افطاری میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹائون ون نجید اللہ ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عنایت اللہ خان،اسسٹنٹ کمشنر یوٹی مائرہ ایڈون،اسسٹنٹ کمشنر یوٹی سحرش نگار، سوشل ایکٹیوسٹ آگسٹن جیکب سمیت دیگر افراد اور مستحقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔اس موقع پر روزہ داروںنے ڈپٹی کمشنر پشاور کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ۔ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے مسیحی برادری کا اافطار دستر خوان لگانے پر شکریہ ادا کیا۔