ضلع میرپورخاص کے علاقے سندھڑی میں دوسری جماعت کی اسلامیات کی کتاب کی مبینہ بےحرمتی کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے جس میں کچھ ہندو تاجروں کی دکانوں کو توڑپھوڑکا نشانہ بنایا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے جانوروں کے ایک ہندو ڈاکٹررمیش کمار کو توہین مذہب کے الزام کے تحت گرفتار کرلیا ہے۔پھلڈیوں شہر کے ایس ایچ او زاہد لغاری نے بتایا کہ ڈاکٹراسلامی صفحات میں جانوروں کی دوائیں باندھ کر دیتا تھا۔پولیس کے مطابق ان پر الزام ہے کہ انھوں نے ایک مقدس کتاب کے اوراق میں دوا باندھ کر دی، جس پر علاقے کے لوگ مشتعل ہو گئے۔ مشتعل ہجوم نے جلاؤ گھیراؤ، دکانوں میں توڑ پھوڑ کی گئی اور ڈاکٹر کے کلینک سمیت دو دکانوں کو نذرآتش بھی کر دیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ حالات کشیدہ ہونے پرڈاکٹر اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں اوران کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ غلطی سے ہوا۔ البتہ پولیس نے ان کے خلاف جان بوجھ کرمذہبی جذبات کو بھڑکانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔علاقے کے مکینوں کے مطابق مذہبی جماعتوں کے کارکنان نے ڈنڈے کے زور پرشہر بند کرانے کی کوشش کی۔ مقامی صحافیوں کے مطابق ڈاکٹر کی کلینک اور ایک میڈیکل اسٹورسمیت چار دکانوں کو پہلے لوٹ مار کا نشانہ بنایا گیاجس کے بعد انھیں آگ لگا دی گئی۔لوگوں کا کہنا کہ گذشتہ رات گئے ڈاکٹرکو کسی جانور کے علاج کے لئے بلوایا گیا جس پر اس نے جانے سے انکار کردیا اور صبح اس پر یہ الزام عائدکردیا گیا۔مشتعل ہجوم نے ڈاکٹر کے گھر پربھی دھاوا بولاجس کے نتیجے میں ان کا خاندان گھر خالی کر کے بھاگنے پر مجبور ہوگیا۔میرپورخاص پولیس کے ایس ایس پی جاوید بلوچ نے بتایا کہ جو افراد جلاؤ گھیراؤ میں ملوث تھےان کے خلاف بھی مقدمات درج کر کے انھیں گرفتار کیا جائے گا۔کسی کو بھی امن و امان خراب کرنے کی اجازت دی جائے گی۔پھلڈیوں ٹاؤن کمیٹی کے چیئرمین بابو لچھمن نےبتایا کہ حکام نے ان کو تحفظ کی یقین دہانی کروائی ہے اور ان کا بھی یہ مطالبہ ہے کہ واقعے کی تحقیقات کروائی جائیں۔اس بات کی بھی اطلاعات ہیں کہ ہنگامہ آرائی کے لئے قریبی مسجدسے اعلان کرنے لوگوں کو اُکسایا گیا۔شہر کی مرکزی مسجد کے پیش امام مولوی اسحاق نے لوٹ مار کرنے والوں سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین
ٹیگز
آرزو راجا کیس اغوا ایسٹر برٹش پاکستانی کرسچن ایسوسی ایشن برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن بنگلہ دیش بھارت توہین توہین مذہب توہینِ رسالت خانیوال خلیل طاہر سندھو دہشتگردی روتھ فاؤ زیادتی سانحہ یوحناآباد مردم شماری پاکستان مینارٹیز ٹیچرز ایسوسی ایشن پوپ فرانسس پیر نور الحق قادری چرچ آف پاکستان چوہدری سرور کامران مائیکل کرسمس کرپشن کرک گوجرانوالہ ہندو یوحنا آباد یوحنا آباد