گوجرانوالہ میں وزیراعظم عمران خان کی چرچ تعمیر کیلئےضلعی انتظامیہ کو ہدایت

گوجرانوالہ میں مسیحی برادری کی درخواست پروزیراعظم عمران خان نے کاتھولک چرچ کی تعمیر کیلئے ضلعی انتظامیہ کو کارروائی کی ہدایات جاری کردیں۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ مقامی مسیحیوں کے لئے عبادت گاہ کی تعمیرکے ضمن ہونے والے اخراجات سے متعلق ان کو فوری طور پر آگاہ کیا جائے۔مسیحیوں نے فوراًان کی استدعا کو قبول کرنے پر وزیراعظم عمران خان سے اظہار تشکر کیلئے ریلی نکالی۔ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے وزیراعظم کے حق میں نعرے بازی کی۔

تفصیلات کے مطابق موڑایمن آباد محلہ مجید پورہ کے تنزیل ارشد نے پاکستان سٹیزن پورٹل پرعلاقے کی مسیحی برادری کی طرف سے درخواست دی کہ ان کے علاقے میں چرچ نہیں اورمسیحی برادری چرچ کی تعمیرکا خرچ برداشت نہیں کرسکتی اسلئے حکومت اس علاقے میں چرچ کی تعمیر کیلئے اقدامات کرئےجس پر وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے ڈی سی گوجرانوالہ کو ہدایت کی گئی کہ فوری طورپرمتعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو علاقے میں بھیجیں اور نئے چرچ کی تعمیر کیلئے اخراجات کا تخمینہ لگا کر وزیراعظم سیل کورپورٹ کریں۔اس ہدایت پرضلعی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں اوراس پرکام شروع کردیا گیا۔علاقے کے مسیحیوں نے وزیراعظم کی جانب سے مدد کرنے پر ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ثابت کردیا ہے کہ وہ سب کے وزیراعظم ہیں۔