خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس کل طلب،کرسچن میرج ترمیمی بل کا مسودہ شامل

پشاور: خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس کل طلب کرلیا گیا،اجلاس کیلئے 17 نکاتی ایجنڈا مرتب کیا گیا ہے۔ اعلامیے کےمطابق خیبرپختونخواکابینہ کااجلاس14جون کوطلب کیاگیاہے،وزیراعلیٰ محمود خان کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے،اجلاس کیلئے 17 نکاتی ایجنڈا مرتب کیا گیا ہے۔

اجلاس کے ایجنڈے میں کرسچن میرج ترمیمی بل،صوبائی علماء اور مشائخ کونسل بنانا،منرلز گورننس ایکٹ اور سول ڈیفنس فائر سیفٹی آرڈر کا مسودہ شامل ہے۔اجلاس میں ریٹائرمنٹ کی عمر60سے63سال تک بڑھانا بھی زیر غور لایا جائے گا جس کی ممکنہ طور پر منظوری دی جاسکتی ہے۔