سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی عہدیداران کا اجلاس بدھ کو فائر بریگیڈ ہال میں زیر صدارت اورنگزیب خان منعقد ہوا۔ سی ڈی اے مزدور رہنمائوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ سی ڈی اے مزدور یونین کے طے شدہ معاہدوں کے تحت ملازمین کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ، ملازمین کی اپ گریڈیشن اور دیگر مطالبات کو انتظامیہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔
اجلاس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے کارکنوں نے چوہدری محمد یٰسین اور دیگر قائدین کو یقین دلایا کہ وہ اپنے حقوق کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے، سی ڈی اے مزدور یونین نے 2010ء میں بلاتفریق نہ صرف تمام ملازمین کے سکیلوں کی اپ گریڈیشن کرائی بلکہ عدالتی جدوجہد کے ذریعے تمام محنت کشوں کو 20 فیصد سپیشل الائونس بمعہ بقایاجات بھی دلوایا۔
حاجیوں کی تعداد کو 50 کرنے کے ساتھ ساتھ مسیحی برادری کے افراد کو ان کے مقدس مقام ویٹی کن سٹی بھجوانے کی بھی منظوری کرائی۔ اوجڑی الائونس، ہیٹ الائونس، خطرہ الائونس، بدبو الائونس، پادری الائونس، حافظ قرآن الائونس، کمپیوٹر الائونس سمیت دیگر الائونسز کا اجراء کرایا۔ فائر بریگیڈ کے تمام ملازمین کی بنیادی تنخواہ ڈبل کرائی گئی اور سی ڈی اے کے تمام مسلم، مسیحی اور ہندو ملازمین کو ان کے مذہبی تہواروں پر بنیادی تنخواہ بطور عیدالائونس دلوائی گئی۔
سی ڈی اے میں بیوہ فنڈ کے قیام کے ساتھ کفن دفن کے اخراجات کیلئے مرحوم کے لواحقین کو ایک لاکھ روپے تک دلوانے کے احکامات کئے گئے۔ سی ڈی اے میں کام کرنے والے کنٹریکٹ، ڈیلی ویجز اور مسٹر رول ملازمین کو ہزاروں کی تعداد میں مستقل کرایا لیکن آج عدالتی فیصلہ کے باوجود ڈیلی ویجز اور مسٹررول ملازمین دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین
ٹیگز
آرزو راجا کیس اغوا ایسٹر برٹش پاکستانی کرسچن ایسوسی ایشن برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن بنگلہ دیش بھارت توہین توہین مذہب توہینِ رسالت خانیوال خلیل طاہر سندھو دہشتگردی روتھ فاؤ زیادتی سانحہ یوحناآباد مردم شماری پاکستان مینارٹیز ٹیچرز ایسوسی ایشن پوپ فرانسس پیر نور الحق قادری چرچ آف پاکستان چوہدری سرور کامران مائیکل کرسمس کرپشن کرک گوجرانوالہ ہندو یوحنا آباد یوحنا آباد