ایک شخص کوتوہین مذہب کیس میں سزائےموت سنادی گئی

لاہور کی مقامی سیشن عدالت نے ایک شخص سلیم کو توہین مذہب کے الزام پر سزائے موت اور 2 لاکھ روپیہ جرمانے کی سزاسنادی ہے۔تین سال قبل اس شخص کے خلاف تھانہ لاہوری گیٹ میں نامناسب کلمات ادا کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔سلیم کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 سی کے تحت دائر مقدمہ 12 گواہاں کے بیانات ریکارڈ ہوئے۔ان میں سے 6 نے عدالت میں جبکہ 6 کے بیانات ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کئے گئے۔مقدمہ کی حساسیت کے پیش نظر نصف مقدمہ عدالت میں چلا جبکہ نصف کیمپ جیل لاہور میں بذریعہ ویڈیو لنک چلا۔ایڈیشنل سیشن جج فیض الحسن نے فیصلہ لکھااوربذریعہ ویڈیو لنک سنایا۔مجرم سلیم نے فیصلہ ویڈیولنک سے ذریعے جیل میں ہی سنا۔