گوجرانوالہ: اقلیتوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے ۔ اقلیتوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے بھی مثالی اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سٹی پولیس آفسیر ڈاکٹر معین مسعود نے گزشتہ روز سی پی او آفس میں کرسچن کمیونٹی کی طرف سے گذشتہ عید ویش کے موقع پر کیا۔ اس موقع پرچیئر مین امن کمیٹی قاری زاہد سلیم ، مختلف مکاتب فکر کے علما اور مسیحی کمیونٹی کے ضلعی نمائندگان نے سٹی پولیس آفیسر کوعید ویش کیک پیش کیا ۔
مسیحی کمیونٹی کے نمائندگان نے کہا کہ مسیحی تقریبات کے موقع پر سنیئر پولیس افسران کی شمولیت یکجہتی کی قابل تحسین مثال ہے ۔ پولیس افسران اور ملازمین نے بھی اس قدم کو مثالی قرار دیا ۔ مسیحی کمیونٹی کے نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے سی پی او نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مساویانہ حقوق حاصل ہیں ۔پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اقلیتوں کی بے مثال خدمات ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسیحی برادری کے تحفظ کے لئے مسیحی تقریبات کے موقع پر ضلعی پولیس الرٹ رہتے ہوئے اپنے فرائض منصبی ادا کرے گی۔
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین
ٹیگز
آرزو راجا کیس اغوا ایسٹر برٹش پاکستانی کرسچن ایسوسی ایشن برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن بنگلہ دیش بھارت توہین توہین مذہب توہینِ رسالت خانیوال خلیل طاہر سندھو دہشتگردی روتھ فاؤ زیادتی سانحہ یوحناآباد مردم شماری پاکستان مینارٹیز ٹیچرز ایسوسی ایشن پوپ فرانسس پیر نور الحق قادری چرچ آف پاکستان چوہدری سرور کامران مائیکل کرسمس کرپشن کرک گوجرانوالہ ہندو یوحنا آباد یوحنا آباد