پاکستان کی مسیحی برادری پرامن ملک کی وفادار اور محب وطن ہے:شنیلا روت

گوجرانوالہ: پاکستان کی مسیحی برادری پرامن ملک کی وفادار اور محب وطن ہے۔ مسیحی قوم نے پاکستان کے قیام اور آزادی کیلئے بے شمار قربانیاں دیں۔پی ٹی آئی کی حکومت قومی ترقی میں مسیحی برادری کے کردار کی معترف ہے اور تمام قومی مواقع پر مسیحی برادری کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کے عزم کے ساتھ مسیحی بھائیوں کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ان کے مسائل کا حل پی ٹی آئی کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔مسیحی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کررہے ہیں ، حکومت مسیحی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ،مسیحی برادری وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں کندھے سے کندھا ملا کر شامل کاررواں ہے، عمران خان جیسا لیڈر ہمیں کبھی دوبارہ نہیں ملے گا اس لئے ہمیں اس کا ساتھ دینا چاہیئے۔

پی ٹی آئی کی حکومت مسیحیوں کے لئے بہت سے پراجیکٹ لارہی ہے ۔یوتھ ،بیوائوں اور یتیم بچوں کے لئے اچھے پروگرام آرہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار اقلیتی ایم این اے میڈم شنیلا روت،ایم پی اے میڈم شاہین رضا، لالہ اسد اللہ پاپا، میاں ارقم خان نے سبحان مارکی عالم چوک میں فیتھ گوسپل چرچ منسٹریز آف پاکستان کے زیر اہتمام ایک روزہ بریک تھرو فیسٹول کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرپروگرام کی میزبان مسز سدرہ شہباز سوشل ورکر و منیارٹی کونسلر،پاسٹر کامرا ن جان،پاسٹر عائشہ جان، فلک شیر،بائو اکرام مہر،بابر پہلوان،نعیم مٹو،سجاد حیدر چوہدری،چوہدری حضر حیات مہر، دائم گل اور زاہد بوبی ،لالہ حمید سہوترا و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ مقررین نے کہا کہ ہر آزمائش کی گھڑی میں مسیحی برادری نے ملک و قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر محب وطن ہونے کا ثبوت دیا ہے،ہمیں مل کر حکومت پاکستان کے ہاتھ مضبوط کرنا ہونگے تاکہ اغیار کے اشاروں پر کام کرنے والا وہ گمراہ کن ٹولہ جو وطن عزیز میں نفرتیں پھیلانے میں مصرو ف ہے اس کے عزائم کو خاک میں ملایا جاسکے ۔ آخر میں دعا ئے خیر ہوئی۔