ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال شارق کمال صدیقی نے کہاہے کہ پاکستان کی ترقی میں مسیحی کمیونٹی کا کردار قابل ستائش ہے بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے، ہمیں امن کی فضا برقرار رکھنے کے لئے اپنی صفوں میں انتشار پسند عناصر کو گھسنے نہیں دینا چاہئے اور ایسے عناصر کی نشاندہی کرکے ان کا سدباب کرنے کیلئے اپنا اہم کردارادا کرنا چاہئے ۔
وہ یہاں اپنے دفترمیں مسیحی نمائندوں کے ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے جس کی نمائندگی دلبر جانی ودیگر کر رہے تھے ۔انہوں نے وفد کے شرکاء کو یقین دلایا کہ چرچز پر تعینات سکیورٹی گارڈ ز کی تربیت 15جولائی تک مکمل کی جائیگی اورایلیٹ فورس کے ماسٹر ٹرینرز انہیں تربیت دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ نئے چرچ کیلئے این او سی جاری کرتے وقت تمام قوانین پر عمل کیاجائے گا۔انہوں نے وفد کے شرکاء کے مسائل سنے اورانہیں حل کرنے کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔