آرزو راجا کیس: معاملے کی دوبارہ ہوگی جانچ

پارلیمانی کمیٹی نے نابالغ عیسائی لڑکی کے اغوا کیس کی ازسرنو تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ایک اخبار ڈان کی خبر کے مطابق ، ایک 13 سالہ بچی کو مبینہ طور پر کچھ مسلم لوگوں نے صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد شہر سے اغوا کیا اور اسے زبردستی اسلام قبول کرایا، اور بعد میں ان میں سے ایک نے بچی کے ساتھ نکاح کرلیا تھا. خبر کے مطابق ، لڑکی کو پانچ ماہ کے بعد رہا کر ایا گیا تھا ۔

جمعرات کو سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے ہیومن رائٹس کا اجلاس ہوا اور اس میں جبری طور پر مذہب تبدیل اور شادیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فیصل آباد میں پولیس عہدیداروں نے کمیٹی کو بتایا کہ انہیں لڑکی کے اہل خانہ کی طرف سے شکایت موصول ہوئی ہے کہ خضر حیات نامی شخص نے بچی کو اغوا کیا تھا ، لیکن لڑکی کے بیان میں اس سے مختلف مطلب ہے۔

پولیس نے بتایا کہ اس لڑکی نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے اپنی مرضی سے گھر چھوڑ ا اور اسلام قبول کیا اور شادی کرلی۔ کمیٹی کے اجلاس کے دوران ، لڑکی کے والد نے ایک سرٹیفکیٹ پیش کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ لڑکی کی عمر 13 سال ہے۔خبر کے مطابق ، کمیٹی نے تفتیشی عمل پر سوال اٹھائے۔ اس دوران لڑکی کے والد نے پولیس سے سلوک کے بارے میں کمیٹی کو شکایت بھی کی جس پر کمیٹی نے افسوس کا اظہار کیا۔

کمیٹی کے چیئرمین نے نابالغ لڑکی کے لواحقین سے معافی مانگی اور مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے اور کنبہ کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ کمیٹی نے فیصل آباد کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کو ہدایت کی کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کریں اور انکوائری رپورٹ 6 جنوری کو کمیٹی کے سامنے پیش کر نے کے احکام دیئے ۔