وزیراعظم کا اقلیتوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کاوش بروئے کار لانے کا اعادہ

زیراعظم عمران خان نے اقلیتی برادریوں کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکنہ کاوش بروئے کار لانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو رکن قومی اسمبلی جمشید تھامس کی قیادت میں بشپس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔

پاکستان کیتھولک بشپس کے صدر آرچ بشپ جوزف ارشد، لاہور کے آرچ بشپ آرچ بشپ سباسٹین فرانسس شا، ملتان کے بشپ بینی تراوس، فیصل آباد کے بشپ اینڈریاس رحمت اور جان فلپ شامل تھے۔ ملاقات کے دوران مسیحی برادری سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔ وفد نے پاکستان کیتھولک بشپس کانفرنس کی جانب سے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کے لئے وزیراعظم کو 56 لاکھ 50 ہزار روپے کا چیک پیش کیا۔ یہ رقم پاکستان (اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، فیصل آباد، حیدرآباد اور کوئٹہ) کے 7 کیتھولک چرچز نے عطیہ کی ہے۔