فیروزوالہ: 2 سگی مسیحی بہنیں اغواء‘ ایک سے زیادتی

فیروزوالہ: کسووال تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ ہڈیالہ ورکاں میں دو نوجوانوں نے دو سگی بہنوں کو اغواء کر لیا۔ ایک سے زیادتی دوسری سے کوشش ناکام ملزمان فرار ہو گئے۔ بتایا گیا ہے ایک ڈیرہ پر لے جا کر ملزمان عبدالبقیع عرف باقو نے زیادتی کی جبکہ سدیف نے دوسری بہن کے ساتھ کوشش کی۔

فیکٹری ایریا پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ کسووال سے نامہ نگار کے مطابق نواحی تھانہ غازی آباد کی حدود میںدو افراد نے 13 سالہ مسیحی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ منیر اور ارسلان مسیح 13 سالہ لڑکی کو ورغلا کر قریبی احاطہ میں لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔