وزیرداخلہ شیخ رشید نے اوجی ڈی سی ایل کے مسیحی ملازمین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسیحی بھائیوں سے گزارش ہے کہ روزے رکھیں اور میرے اور عمران خان کیلئے دعا کریں۔ا نہوں نے کہا کہ مسیحی محب وطن اور پرامن لوگ ہیں آج ہم فیٹیف میں اس لئے بھی پھنسے ہوئے ہیں کہ قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے کچھ پریشانیاں آرہی ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں مسیحی بھائی اپنی مذہبی رسومات بڑی آسانی اور خوشی سے ادا کرسکتے ہیں. ہندوستان میں مسلمان؛ مسیحی اور بدھ مت بھی شدید تنگ ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت ایک لبرل حکومت ہےہماری کوشش ہے کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگ اپنے عقیدے کو چھوڑیں نا اور کسی کے عقیدے کو چھیڑیں ۔