اقلیتی رہنما سابق کونسلر اشرف جان سندھو کی جانب سے مقامی چرچ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ایم این اے و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف ریاض فتیانہ اور اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر نوشین اسرار نے مسیحی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت بے سہارا اور ضرورت مندوں کے لئے فکر مند ہے ، پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق اقلیتوں کو مذہبی آزادی اور برابری کے حقوق حاصل ہیں ۔ محدود وسائل کے باوجود غریب مسیحی خواتین اور مرد حضرات کے لئے مالی امداد کے چیک حکومت کی طرف سے آپ کے لئے تحفہ ہیں ۔ تقریب میں پاکستان بیت مال کی جانب سے غریب مسیحیوں کے لئے مالی امداد کے چیک تقسیم کئے گئے ۔ تقریب میں لیفٹیننٹ صادق مسیح، پاسٹر امین شوکت ، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عامر ، سابق سٹی ناظم رائے زبیر اﷲ خاں ، رانا خرم عباس نیک ایڈووکیٹ اور دیگر مسیحی برادری نے بھی خصوصی شرکت کی۔
