مسیحی پولیس اہلکاروں کو ایسٹر کے موقع پر دو چھٹیاں دینے کا اعلان

اسلام آباد: آئی جی محمد عامر ذوالفقار خان نے پولیس کے مسیحی برادری کے اہلکاروں کو ایسٹر کے موقع پر دو چھٹیاں دینے کا اعلان کیا ہے۔ آئی جی نے مذہبی تہوار منانے کے لئے مسیحی برادری کے جوانوں کے لئے رخصت کی منظوری دی ہے ۔اس ضمن میں آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھاکہ رخصت کا مقصد مسیحی برادری کے ساتھ ایسٹر پر اظہار یکجہتی کرنا ہے۔