اسلام کے علاوہ مساوات کا درس کہیں نہیں ملتا،ہندو مندر کی تعمیر پر کئی روز سے بات چل رہی ہے ا سلام نے مذہب اور عقیدہ کے علاوہ انسانیت اور انسانی رویوں پر زور دیا ہے اسلام اور آئین میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے،پاکستان کا خطے میں اقلیتوں کے ساتھ رویہ سب سے بہترین ہے،وفاقی وزیر کا ز قومی اسمبلی میں اسلام آباد میں مندر کے حوالے سے پالیسی بیان.
وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ نبی کریمؐ کے دور میں مسیحی وفد نے مسجد نبوی میں عبادت کی تھی،اسلام کے علاوہ مساوات کا درس کہیں نہیں ملتا،ہندو مندر کی تعمیر پر کئی روز سے بات چل رہی ہیاسلام نے مذہب اور عقیدہ کے علاوہ انسانیت اور انسانی رویوں پر زور دیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسلام آباد میں مندر کے حوالے سے پالیسی بیان دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسلام اور آئین میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے.
پاکستان کا خطے میں اقلیتوں کے ساتھ رویہ سب سے بہترین ہے،اسلام آباد مندر کے حوالے سے اقلیتی ممبران نے ملاقات میں فنڈ مانگا تھا،اقلیتی وفد کو جواب دیا ہمارے پاس فنڈز نہیں اور رولز اجازت نہیں دیتے،حکومت نے مندر کیلئے فنڈز نہیں جاری کئے ہیں،وزیر مذہبی امور نے کہا کہ کچھ مذہبی اور سیاسی عناصر نے حکومت کو مندر پر زچ کرنے کی کوشش کی کچھ جید علما کے بیانات آئے جن کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،کیا مندر کی تعمیر سرکاری خزانہ سے ہوسکتی ہی اس پر اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے مانگی ہے،مندر کا نقشہ منظور نہیں ہوا تھا اس لئے اس پر کام روک دیا گیا ہے۔

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین
- پوپ فرانسس سے اسرائیلی اور فسطینی خاندانوں کی ملاقاتیں
- راولپنڈی: امریکی وفد کا سینٹرل جیل اڈیالہ کا ہنگامی دورہ
- بھارتی ریاست منی پور کے مسیحی قبائل کا خودمختار حکومت قائم کرنے کا اعلان
- پوپ فرانسس کی ایک بار پھر اسرائیل اور فلسطین جنگ ختم کرنے کی اپیل
- میانوالی ائیر بیس حملے میں شہید ہونیوالے مسیحی افسر انیل یوسف کی تدفین
ٹیگز
آرزو راجا کیس آسیہ بی بی اغوا ایسٹر برٹش پاکستانی کرسچیئن ایسوسی ایشن بھارت توہین توہین مذہب توہینِ رسالت خانیوال دہشتگردی روتھ فاؤ سانحہ یوحناآباد سندھ مردم شماری مندر ویسٹ انڈیز پوپ فرانسس پیر نور الحق قادری چرچ آف پاکستان چوہدری سرور ڈیرن سیمی کامران مائیکل کرپشن کرک کرکٹ گوجرانوالہ ہندو یوحنا آباد یوحنا آباد