کینیڈا میں کرونا کی دوسری لہر کے پیش نظر اجتماعات پر پابندیاں عائد کر دیں

کینیڈا کے صوبہ کیوبک کے حکام نےکرونا کی دوسری لہر کے خدشہ کے پیش نظر اجتماعات پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔کیوبک میں پری کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صحت کرسچن ڈوب نے کہا کہ مونٹریال اور کیوبک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث متاثرہ افراد کی تعداد میں اضانہ ہو رہا ہے جس کے باعث گرجا گھروں سمیت دیگر عبادت گاہوں ، ہوٹلوں اور تہواروں کی تقریبات میں اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان پابندیوں کا اطلاق تھیٹروں یا سینما گھروں پر نہیں ہو گا ہے کیو نکہ وہاں سماجی فاصلہ پر عملدرآمد قدرے آسان ہے۔ ڈوب نے کہا کہ لوگ آپس میںکم سے کم رابطہ رکھیں ، ایک دوسرے سے ملنے سے گریز کریں فیملی ڈنر ، دوستوں اور پارٹیوں کے ساتھ کھانے سے پرہیز کریں تو اس وبا سے محفوظ رہ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اونٹاریو میں نجی اجتماعات پر پابندی میں توسیع کردی گئی ہے جبکہ اس سے قبل ٹورانٹو اور اوٹاوا میں بھی یہ قانوں نافذ کیا گیا جہاں خلاف ورزی کرنے والے پر کم سے کم 10 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ کینیڈا میں کرونا کے ایک لاکھ 45 ہزار 750 کیس سامنے آئے جبکہ 9 ہزار 267 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔