پاکستان میں اقلیتوں اور خواتین کے حقوق کے لیے کام ہو رہا ہے:گورنر پنجاب

لاہور 10 دسمبر (اے پی پی): گورنر ہاوس لاہور میں انسانی حقوق کے عالمی کے دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، محدود تقریب ایس او پیز کے عین مطابق منعقد ہوئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا قائد اعظم محمد علی جناح نے برابری اور آزادی کا جو ویزن دیا اس پر عمل پیرا ہیں، وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں اقلیتوں اور انسانی حقوق کے حوالے سے حکومتی پالیسی واضح ہے، میں خود بھی برطانیہ میں اقلیتی طبقے میں رہا ہوں، اقلیتوں کے لوگ خود بہتر طریقے سے بتا سکتے ہیں کہ ان کی ضروریات کیا ہے، افسوس ہوتا ہے یونائیٹڈ نیشن کے بہادر خان غلط کو غلط اور صحیح کو صحیح نہیں کہتے، دنیا میں کون نہیں جانتا کہ مودی نے کس طرح سے ظلم و ستم جاری رکھا ہوا ہے، کینیڈا کے وزیراعظم اور برطانیہ کے 36 ممبران پارلیمنٹ نے اس ظلم کی مخالفت کی، نام نہاد چیمپین آف پیس، صاحب بہادر بنتے ہوئے پاکستان کے خلاف رپورٹ شائع کر دیتا ہے۔

انہوں نے کہا “کیا اقوام متحدہ یہ دیکھ نہیں سکتا کہ بھارت میں اقلیتوں سے کیا سلوک ہو رہا ہے، پاکستان میں اقلیتوں اور خواتین کے حقوق کے لیے جتنا کام ہو رہا ہے دنیا میں کہیں نہیں ہو رہا، پاکستان میں اقلیتوں، ٹرانسجینڈر، خواتین اور دیگر کے بھی کوٹے مختص کیے ہیں، ہماری مینارٹیز میں پاکستان کی ترقی میں بہت بڑا کردار ادا کیا، پاکستان نے سکھوں کی سہولت کے لیے ان کی مرضی کے مطابق قوانین بنا دیے ہیں، پاکستان اپنی عوام کے کسی بھی طبقے میں تفریق نہیں کرتا، عوام سے اپیل ہے کہ کرونا سے بچاؤ کے لیے اقدامات لازمی کریں، انسانی زندگیوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے۔

One response

  1. Imtiaz john Avatar
    Imtiaz john