سرکاری مسیحی ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں اور پنشن دینے کا اعلان

پنجاب حکومت نے مسیحی ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں اور پنشن دینے کا اعلان کردیا ۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے سرکاری مسیحی ملازمین کو کرسمس سے قبل تنخواہیں اور الاؤنس دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری مسیحی ملازمین کو دسمبر کی تنخواہ اور الاؤنسز ایڈوانس دیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

دسمبر کی تنخواہیں، پنشن اور الاؤنسز مسیحی سرکاری ملازمین کو دینے کے حوالے سے محکمہ خزانہ نے مراسلہ اے جی آفس سمیت تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسرز کے نام بھجوایا گیا ہے۔ تمام افسران کو سختی سے تاکید کی گئی ہے کہ مسیحی ملازمین کو دسمبر کی تنخواہیں 20 دسمبر تک دے دی جائیں ۔ کرسمس سے قبل مسیحی برادری کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے خصوصی طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔