پی ٹی وی چیئرمین بنتے ہی نعیم بخاری کی مسیحی ملازمین کو بڑی خوشخبری

چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کی جانب سے اسلام آباد میں پی ٹی وی کے ہیڈ آفس میں کام کرنے والے مسیحی ملازمین کو اپنی جیب سے کرسمس کا بونس دیا گیا ہے۔

اس موقع پر نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ انہیں پی ٹی وی کو بہتر کرنے کا حکم ملا ہے۔ ہر سال کرسمس پر مسیحی ملازمین کو پی ٹی وی کو جانب سے بونس دیا جاتا ہے لیکن اس بار پی ٹی وی کی حالت اتنی ہی پتلی ہے جتنی میری ہے، چونکہ میری دلہن زیادہ خرچہ نہیں کرتی اس لیے میرے پاس پیسے بچے ہوئے ہیں اور میں اپنی طرف سے یہ بونس دے رہا ہوں۔

نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ ملازمین کو عید کا بونس بھی نہیں ملا، کوشش کر رہے ہیں کہ پی ٹی وی کے مالی معاملات بہتر ہوں تاکہ عید کا بونس مجھے اپنی جیب سے نہ دینا پڑے۔