جی سی یو میں کرسمس تقریب،وائس چانسلر نے مسیحی سٹاف کے ہمراہ کیک کاٹا

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں کرسمس تقریب کا انعقاد ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغرزیدی ،ڈاکٹر بشپ آزاد مارشل،ڈینز اوردیگرفیکلٹی ممبران نے یونیورسٹی مسیحی برادری کے ہمراہ کرسمس کاکیک کاٹا ۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹراصغر زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کوتمام حقوق اور مذہبی آزادی حا صل ہیں ۔اس مو قع پر بشپ آزاد مارشل کا کہنا تھا کہ تمام مذاہب امن کا درس دیتے ہیں۔تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر پیٹر جان نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے سٹاف ممبران نے ملی نغمہ بھی پیش کیا۔