دنیا بھر کی طرح مسیحی برادری پاکستان میں بھی کرسمس کا تہوار منا رہی ہے اور اس تہوار کے موقع پر پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ستارے بھی ان کی خوشیوں میں شریک ہیں۔
شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد اداکاراؤں نے کرسمس کے اس تہوار پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی۔
پاکستان فیشن انڈسٹری کی مقبول ماڈل آمنہ الیاس نے کرسمس کے موقع پر کرسمس ٹری کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے مسیح برادری کو تہوار کی مبارکباد دی۔
ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے بھی اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مسیح برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔
اداکارہ ماورا حسین نے خوبصورت کرسمس ٹری کے ساتھ بومرینگ شیئر کرتے ہوئے مسیح برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔
اداکارہ صاحبہ افضل نے اپنے مسیحی ملازمین کے ساتھ کرسمس کی خوشیاں بانٹیں۔