مسیحی پاکستان کےگلدستے میں خوشنما پھول ہیں،فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرسمس کا تہوار مذہبی ہم آہنگی و رواداری کے فروغ کا باعث ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک تازہ ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ مسیحی برادری وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے دل کے قریب ہے۔


پی ٹی آئی حکومت مسیحی برادری اور تمام اقلیتوں کے حقوق کی محافظ بن کر تاریخی اقدامات اٹھا رہی ہے جسکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہاکہ اقلیتوں کیلئےپبلک سیکٹر میں نوکریوں کیلئے 5فیصدکوٹہ مختص کیاجاچکا ہے ۔مینارٹی ایجوکیشن سکالرشپ کیلئےسالانہ 25ملین، پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈکیلئے25ملین کی رقم مختص کی جاچکی ہے۔مسیحی برادری پاکستان کےگلدستے میں وہ خوشنما پھول ہیں جنکی شب وروزمحنت سےپاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے۔