مسیحی جوڑے کو بھٹہ میں زندہ جلانے کا اشتہاری 6 سال بعد عدالت پیش

کوٹ رادھا کشن میں چھ سال قبل مسیحی جوڑے شمع اور شہزاد کو زندہ بھٹے میں جلا دینے کا بھیانک واقع پیش آیا۔جس میں مسیحی جوڑے پر جھوٹا توہینِ رسالت کا الزام لگا کر ذاتی انتقام کانشانہ بنایاگیا۔

مسیحی جوڑے کو بھٹہ میں زندہ جلانے کے کیس کا اشتہاری ملزم چھ سال بعد عدالت پیش کر دیا گیا. عدالت نے ملزم اکرم کا دو جنوری تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم اکرم کو چھ سال بعد گزشتہ روز گرفتار کیا گیا ۔

مسیحی جوڑا بھٹے پر مزدور ی کرتے تھے،جن پر توہینِ رسالت کا الزام لگا کر مشتعل ہجوم نے برہنہ کرکے دونوں میاں بیوی کو علاقے میں مارچ کروایا اور پھر زندہ بھٹے میں جلا دیا،اس موقع پر شہید ہونے والی شمع امید سے تھیں لیکن پھر بھی کسی نے ان پر رحم نہ کھایا اور اس دنیا میں آنے والی ننھی جان بھی زندہ ماں باپ کے ساتھ شہید ہوگئی۔