اقلیتی عبادت گاہوں پر حملے کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا: حافظ محمد طاہر اشرفی

ذہبی ہم آہنگی اور مشرق وسطیٰ کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی نمائندے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر حملے کرنے اور انہیں دھمکانے والے عناصر کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کرک میں ہندو مندر پر حملہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں ملوث مرکزی کرداروں سمیت اکتیس ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کا آئین اقلیتوں کے مکمل تحفظ کا ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرک میں مندر پر حملے میں ملوث عناصر نے اسلام اور پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچایا ہے۔حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق وہ ہندو برادری، مقامی مسلم قیادت اور ضلع کرک کی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔