وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی کاوشوں سے بہت جلد مسیحی برادری کے دونوں دیہاتوں میں ترقیاتی منصوبوں کا آغار کردیا جائے گا،انسانی حقوق کے متعلق تمام مسائل کے حل کے لیے ضلعی سطح پرخصوصی مہم چلائی جائے گی،کھیلوں کی سرگرمیوں سے نوجوان طبقہ منشیات جیسی برائیوں سے بچ سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیراقلیتی امور و انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹن نے ننکانہ صاحب کے نواحی گاﺅں ینگسن آباد میں یوتھ ویلفئیرایسوسی ایشن ینگسن آباد کے زیر اہتمام سالانہ کرسمس فٹبال ٹورنامنٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا ۔
مسیحی برادری کی یوتھ ویلفئیر ایسوسی ایشن ینگسن آبادکے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ کرسمس فٹبال ٹورنامنٹ کے موقع پرڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد ،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صولت حیات وٹو،مسیحی برادری کے دیگر عہدیداران ،پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان سمیت شائقین فٹبال کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔اس موقع پر صوبائی وزیربرائے اقلیتی امور و انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹن نے کہا کہ نوجوان نسل میںتعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاںنہایت ضروری ہیں۔
صوبائی وزیراقلیتی امور و انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹن ،ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے مسیحی برادری کی یوتھ ویلفئیرایسوسی ایشن ینگسن آباد کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ کرسمس فٹبال ٹورمنٹ کے اختتام پر بہترین کارکردگی اور جیتنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات اور شیلڈز بھی تقسیم کیں۔