شیخوپورہ موٹروے پر مسیحی لڑکی سے زیادتی کیس میں ملوث 3 بھائی گرفتار

شیخوپورہ موٹروے کے قریب ککڑ روڈ سیم نالہ پل پر چند روز قبل(28دسمبر کی رات) مسیحی لڑکی سے اجتماعی زیادتی و ڈکیتی میں ملوث مختلف جرائم میں ریکارڈ یافتہ ایشرکے کے رہائشی3بھائیوں جاوید، جنیداور پرویز کو فیصل آباد اور سمندری کے علاقوں سےاسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ڈی این اے رپورٹ میں 2ملزمان کی جانب سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔

ڈی پی او شیخوپورہ کا کہنا کہ تینوں گرفتار ملزمان انتہائی شاطر اور سفاک ہیں،فیصل آباد، سمندری سے پکڑا، ڈکیتی، چوری، راہزنی اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں پنجاب کے مختلف اضلاع حافظ آباد، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ سمیت لاہور کی پولیس کو مطلوب تھے جبکہ انکے دو حقیقی بھائی قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں جیل میں قید ہیں.