گورنر پنجاب کی سر براہی میں زیارت مقدسہ مریم کی تزئین وآرائش کیلئے ماسٹر پلان

گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کی سر براہی میں قائم مذہبی سیاحت اور ورثہ کمیٹی کا مسیحوں کیلئے بڑا تحفہ’ مسیحی کیمونٹی کے مقد س ترین مقام ”زیارت مقدسہ مر یم” کی تزئین وآرائش کیلئے ماسٹر پلان بنانے کافیصلہ کرلیا ہے ،’گورنر نے فوری طور پر مر یم آباد چرچ میں فلٹر یشن پلانٹ لگانے کا بھی اعلان کردیا جبکہ شیخوپورہ روڈ سے مریم آباد تک زیر تعمیر سڑک کے کام کو بھی تیزکر نے کی ہدایت کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی سر براہی میں مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے قائم مذہبی سیاحت اور ورثہ کمیٹی صوبہ بھر میں تمام مذاہب کے مقدس مقامات کی تزئین و آرائش کیلئے کام کر رہی ہے کمیٹی کے سر براہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجا زعالم اور مسیحی کیمونٹی کے دیگر نمائندگان کے ہمراہ زیارت مقد س مریم (مر یم آباد) کا دورہ کرتے ہوئے وہاں انتظامات اور سہولتوں کا جائزہ لیاـ

اس موقع پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ زیارت مقدس مر یم اور چرچ سمیت دیگر مقامات کا تفصیلی دورہ کر نے کے بعدہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ زیارت مقد س مریم کی تزہین وآرائش سمیت وہاں سیاحوں کیلئے تمام سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ماسٹر پلان بنایا جائے گا جس کے تحت سیاحوں کیلئے وہاں رہائشی کمرے ‘ہوٹل اور دیگر سہولتوں کی فراہمی بھی شامل ہوںگی۔ چوہدری محمدسرورنے مزید کہا کہ 66ملین روپے کی لاگت سے شیخوپورہ روڈ سے مر یم آباد تک سڑک پر کام شروع ہو چکا ہے جبکہ وہاں پر بجلی اور گیس کی فراہمی کیلئے بھی وفاقی حکومت کے متعلقہ اداروں سے بات کی جا رہی ہے خوشی قسمتی سے پاکستان میں مسیحوں ‘سکھوں سمیت تمام مذاہب کے ایسے مقدس مقامات موجود ہیں جہاں پرسیاحت کے فروغ کے ذریعے ہم سالانہ چار سے پانچ ارب ڈالرز حاصل کر نے میں کامیاب ہوسکتے ہیں ۔

گورنر پنجاب نے کہاکہ صرف زیارت مقدس مر یم پر سالانہ 1.2ملین سے زائد لوگ مذہبی فرائض کی ادائیگی کے لیے آتے ہیں جب زیارت مقد س مر یم پر سیاحوں کیلئے تمام بنیادی سہولتیں موجود ہوں گی تو اسکے بعد یقینی طور پر زیارت مقد س مر یم پر آنیوالوں کی تعداد بھی مزید اضافہ ہوگا ـ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور جومذہبی سیاحت اور ورثہ کمیٹی کے سر براہ بھی ہیں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کے جان ومال اورانکے مذہبی مقدس مقامات کا تحفظ ہماری حکومت کی ذمہ داری ہے جس کو ہم ہر صورت یقینی بنائیں گے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان اقلیتوں کیلئے محفوظ تر ین ملک ہے جہاں قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار کے مطابق اقلیتوں کو مذہبی آزادی اور تحفظ دیا جاتا ہے۔