پاک فضائیہ میں پہلا ہندو پائلٹ نوجوان منتخب

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی ہندو کو ملک کی فضائیہ میں پائلٹ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

راہل دیو نامی نوجوان کو پاک فضائیہ میں بطور جنرل ڈیوٹی پائلٹ افسر بھرتی کیا گیا ہے۔پاکستانی میڈیا کے مطابق راہل دیو کا تعلق صوبہ سندھ کے سب سے بڑے ضلع تھرپارکر سے ہے۔ تھرپارکر وہ جگہ ہے جہاں ہندو برادری کی ایک بڑی آبادی آباد ہے۔

آل پاکستان ہندو پنچایت سکریٹری روی دوانی نے دیو کی تقرری پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کے بہت سے افراد فوج کے ساتھ ساتھ سول سروس میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ملک میں بہت سارے ڈاکٹروں کا تعلق ہندو برادری سے بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اقلیتوں پر دھیان دیتی رہی تو آنے والے دنوں میں بہت سارے راہل دیو ملک کی خدمت کے لئے تیار ہوں گے۔