اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جارہا ہے: صوبائی وزیر اعجازعالم آگسٹین

صوبائی وزیرانسانی حقوق واقلیتی امور اعجازعالم آگسٹین نے کہا کہ مذہبی اقلیتیں کسی بھی معاشرے کا لازمی جزو ہیں جبکہ کسی بھی ملک کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں،تحریک انصاف کے دور حکومت میں مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ بھی دوسرے شہریوں کی طرح یقینی بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مذہبی اقلیتوں کے حوالے سے پنجاب حکومت کی جانب سے نمایاں اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے نجی ہوٹل میں مذہبی اقلیتوں کو بااختیار بنانے کے کنونشن میں شرکت کے دوران کیا