عمران خان کی حکومت ایک لبرل حکومت ہے: شیخ رشید

وزیرداخلہ شیخ رشید نے اوجی ڈی سی ایل کے مسیحی ملازمین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی محب وطن اور پرامن لوگ ہیں، ہماری کوشش ہے کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگ اپنے عقیدے کو چھوڑیں نا اور کسی کے عقیدے کو چھیڑیں نا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان میں مسیحی بھائی اپنی مذہبی رسومات بڑی آسانی اور خوشی سے ادا کرسکتے ہیں جبکہ ہندوستان میں مسلمان عیسائی اور بدھ مت بھی شدید تنگ ہیں۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت ایک لبرل حکومت ہے۔