مسیحی ملازمین کی تنخواہیں ایسٹر سے قبل جاری کردی جائینگی: سیکرٹری بلدیات

سیکرٹری بلدیات سید نجم احمد شاہ نے کہا ہے کہ ایسٹر سے قبل تمام بلدیاتی مسیحی ملازمین کی تنخواہیں جاری کردی جائیں گی۔ انہوں نے یہ بات نیشنل لابنگ وفد برائے اقلیتی حقوق سے ملاقات کے دوران کہی۔ سیکریٹری بلدیات نے اس موقع پر ہدایات جاری کیں کہ ایسٹر سے قبل تمام بلدیاتی مسیحی ملازمین کی تنخواہیں جاری کردی جائیں۔وفد میں ممبر صوبائی اسمبلی نوید انتھونی، پربھو ستیانی اور جے پرکاش شامل تھے۔ سیکرٹری بلدیات نے کہا کہ سندھ ہندو میرج ایکٹ کی منظوری کے بعد گراس روٹ لیول تک اس کے نفاذ اور ثمرات سے اقلیتی برادری کو مستفید کرنے کے لئے حکومت سندھ سنجیدہ اور متحرک ہے بین المذاہب آہنگی اور یگانگت وقت کی ضرورت اور قومی تقاضا ہے۔