امریکی گلوکارہ ریحانہ نے ریاست جارجیا میں فائرنگ کے واقعات پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کی ہے۔
ریحانہ نے واقعے سے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ واقعہ سفاکانہ اور افسوسناک تھا۔ ایسے واقعات پہلے بھی ہوچکے ہیں۔ میں ایشیائی کمیونٹی کے لئے دکھی ہوں۔ نفرت کو رکنا چاہیے۔ گلوکارہ نے فائرنگ کے واقعات میں مرنے والے افراد کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔ ریحانہ کی ٹویٹ کو ڈیڑھ لاکھ لوگوں نے پسند کیا جبکہ 34 ہزار سے زائد صارفین نے اسے ری ٹویٹ بھی کیا۔
what happened yesterday in Atlanta was brutal, tragic & is certainly not an isolated incident by any means. AAPI hate has been rampantly perpetuated & it’s disgusting! I’m heartbroken for the Asian community & my heart is with the loved ones of those we lost. The hate must stop. pic.twitter.com/rkxZDnxG9E
— Rihanna (@rihanna) March 18, 2021
واضح رہے کہ رواں ہفتے امریکی ریاست جارجیا میں تین مختلف ایشین مساج پارلرز پر فائرنگ سے 6 ایشیائی خواتین سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔