ایسٹر پرمسیحی برادری کو غیر معمولی سکیورٹی فراہم کی جائے گی:کراچی پولیس

کراچی: ایس ایس پی کورنگی کیپٹن (ر)فیصل عبداللہ چاچڑ کی خصوصی ہدایت پر مسیحی برادری کوایسٹرتہوار اور گڈ فرائیڈے پر اظہار یکجہتی اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے سب ڈویڑن کی سطح پر چاروں ایس ڈی پی اوز کی جانب سے مسیحی برادری کے ساتھ میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔

ضلع کورنگی کے چاروں ایس ڈی پی اوز نے سب ڈویڑن سطح پر مسیحی برادری کے ساتھ میٹنگ کا اہتمام کیا جس میں مسیحی برادی کے زمداران اور تمام مرکزی گرجاگھروں کی سیکیورٹی منتظمین نے شرکت کی،ایسٹر تہوار کے دوران تمام مرکزی گرجاگھروں کی سیکیورٹی پر معمور والنٹیئر کو بھی حالات کی مناسبت سے ٹریننگ دی جائے گی،ایس ایس پی کورنگی نے کہا کہ کرسچن برادری سمیت دیگراقلیتوں کیحفاظتی اقدامات کوغیرمعمولی بنایاجائے گا اور تمام کمیونیٹیز/برادریوں/شہریوں کے جان ومال کا تحفظ سندھ پولیس کی ترجیحات میں شامل ہیں،ایس ایس پی کورنگی تمام ایس ڈی پی او و ایس ایچ اوز ھدایات جاری کی کہ تمام مرکزی گرجاگھروں پر دعائیہ پروگراموں کے دوران سیکیورٹی پلان کے مطابق موثر سیکورٹی انتظامات کئے جائیں تاکہ کوئی بھی نہ خوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔