پنجاب حکومت اقلیتوں کے تحفظ اور ان کی مالی معاونت فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے ، وفاقی وزیر انسدادِ منشیات اعجاز احمد شاہ کی خصوصی کاوش سے ضلع ننکانہ صاحب کی مسیحی برادری کو حکومت پنجاب کی جانب سے 12لاکھ کی خطیر رقم فراہم کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم ننکانہ صاحب میں ممبر صوبائی اسمبلی مہندر پال سنگھ اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد کی جانب سے مسیحی برادری میں حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ 12لاکھ کی خطیر رقم 120مسیحی برادری کے افراد میں تقسیم کر دی گئی ہے ۔
مسیحی برادری کے 120افراد کو 10,10ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے گئے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد کمال مسیحی برادری کے رہنمائوں سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔
اس موقع پر مہندر پال سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اقلیتوں کے تحفظ اور ان کی مالی معاونت کے لیے تمام تر اقدامات عمل میں لا رہی ہے۔ ماضی کی حکومتوں نے اقلیتوں کے لئے کچھ نہیں کیا۔
بزدار حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں جن کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ کورونا وائرس کی تیسری اور خطرناک لہر کے پیش نظر تقریب کو محدود کیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع ننکانہ کی مسیحی برادری کو ریٹرن کے موقع پر 12لاکھ کی خطیر رقم تقسیم کی گئی ہے۔ مسیحی برادری نے مالی معاونت پر بزدار حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا ۔