ہائیکورٹ نے مسیحی آبادی کی بے دخلی روک دی

ہائیکورٹ ملتان بنچ نے تھل چوک سرور شہید میں برسوں سے مقیم سینکڑوں عیسائی خاندانوں کو بے دخل کرنے سے روکتے ہوئے معاملہ سیکرٹری کالونیز بورڈ لاہور کو بھجوا دیا قبل ازیں منیر شہزاد مسیح سمیت درجنوں مسیحی افراد نے کونسل سید اظہر عباس حیدر کے ذریعے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ چالیس پچاس سال سے یہاں زندگی گزار رہے ہیں چرچ بھی قائم کیا ہوا ہے گورنر پنجاب نے 1983 میں مالکانہ حقوق دینے کی ہدایت کی تھی لیکن اس کے برعکس لینڈ مافیا گروپس مقامی اہلکاروں سے ملی بھگت کر کے جعلی کلیم اراضی کے عوض ایڈجسٹمنٹ کرا کے قبضہ کرنے کے لیے پولیس کے مدد سے دھمکیاں دے رہے ہیں۔