پوپ فرانسس اور بورس جانسن کا اسرائیل سےغزہ میں لڑائی کے خاتمے کا مطالبہ

پوپ فرانسس نے اسرائیل سے غزہ میں لڑائی کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں سمیت بے گناہ لوگوں کی اموات ناقابل قبول ہیں ، مجھے ڈر ہے کہ یہ نفرت اور انتقام کہاں لے جائے گا؟

اسی حوالے سے برطانوی وزیراعظم کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے ، بورس جانسن نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین تنازعہ کی شدت کو بڑھانے سے پیچھے ہٹ جائیں ، قریقین تحمل کا مظاہرہ کریں، برطانیہ کو تشدد اور شہری ہلاکتوں پر گہری تشویش ہے ، چاہتے ہیں کشیدہ صورت حال جلد ختم ہو جائے۔