ترک صدر اردگان نے غزہ کی صورتحال پر پوپ فرانسس سے مدد مانگ لی

ترک صدر رجب طیب اردگان نے فلسطین اور اسرائیل میں جاری صورتحال پر مسیحی پیشوا پوپ فرانسس سے مدد مانگ لی. ترک صدر طیب اردوان نے پوپ فرانسس سے فون پر رابطہ کیا ہے جس میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دفتر ترک صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ترک صدر نے پوپ فرانسس سے فلسطینیوں کے قتل عام رکوانے میں مدد پر زور دیا۔

انہوں نے پوپ فرانسس سے کہا کہ مسیحی دنیا اور عالمی برادری کو متحرک کرنے کے لیے پوپ کے پیغامات اہم ہیں۔ اقوام عالم سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ بلا امتیاز اسرائیلی جارحیت کے خلاف متحد ہو جائیں۔